19 نومبر 2011 - 20:30

ليبيا کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ قذافي کے بيٹے سيف الاسلام پر عدالت ميں قانوني اور منصفانہ طور پر مقدمہ چلايا جائے گا -

ابنا: ليبيا کے نئے وزير اعظم عبد الرحيم الکيب نے ايک پريس کانفرنس ميں ، سيف الاسلام کي گرفتاري کو ليبيايي قوم کے لئے ايک تاريخي کاميابي قرار ديا ہے - انہوں نے اس دن کو ليبيا کي قوم کے لئے ايک تاريخي دن بتايا اور کہا کہ سيف الاسلام کے خلاف قانوني اور منصفانہ طور پر مقدمہ چلايا جائے گا - انہوں نے ليبيا کي حاليہ جھڑپوں ميں مارے جانے والوں کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے کہا کہ سيف الاسلام اور ليبيائي قوم پر ظلم ڈھانے والے تمام لوگوں کوکيفر کردار تک پہنچايا جائے گا -ليبيا کے وزير اعظم کي مختصر گفتگو کے دوران حاضرين نے کئ بار نعرہ تکبير بلند کي جس سے انہيں اپني تقرير روکني پڑي - نيٹو کے فضائي حملوں ميں زخمي ہونے والے سيف الاسلام کو اس کے تين ديگر ساتھيوں کے ہمراہ ، عبوري کونسل کي سيکوريٹي فورسس نے سنيچر کے روز جنوبي علاقے سےگرفتار کرليا ہے.

.......

/169